• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کچےمیں مغوی کی بازیابی کیلئےجانےوالی پولیس ٹیم ایس ایچ ا و سمیت اغواء

کچےمیں مغوی کی بازیابی کیلئےجانےوالی پولیس ٹیم ایس ایچ ا و سمیت اغواء

کندھ کوٹ میں اب محافظ بھی عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں ایک بار پھر ڈاکوؤں نے اغوا برائے تاوان کی واردات کر ڈالی اور اس بار اہلکاروں سمیت پولیس افسر کو بھی ساتھ لے گئے۔

ایس ایچ او گل محمد مھر ، اہلکار نبی داد منگی سمیت تین اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کیا۔

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد مھر کے بھائی ڈاکٹر وہاب کو فون کرکے اغوا کی تصدیق کی جبکہ ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ایک کروڑ تاون طلب کیا۔

یاد رہے کہ جو پولیس افسر اور اہلکار اغوا کیے گئے تھے وہ اس پولیس ٹیم کا حصہ تھے جو کچے میں مغوی فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

خیال کیا جارہا ہے کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس درجنوں افراد موجود ہیں، جنھیں اغوا کیا گیا ہے جبکہ پولیس مغویوں کی بازیابی میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضع رہے کہ ایک ہفتہ قبل آئی جی سندھ نے 425 نفری دیگر اضلاع سے کندھ کوٹ روانہ کی تھی مگر اس کے باوجود ظاہری طور پر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈاکو پولیس پر بھاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply