لفظ فاٹا اور پاٹا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

پشاور ( مانیٹر نگ ڈیسک)قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد فاٹا اصلاحات پر کام جاری، خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دستاویزات میں لفظ فاٹا اور پاٹا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کئے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط و کتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری خط و کتابت میں فاٹا یا پاٹا کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔ ان علاقوں کیلئے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے والے نئے اضلاع جیسی اصطلاحات استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز اور ڈویژنل کمشنرز کو جاری کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply