پیوٹن سے دوسری ملاقات کا منتظر ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو ’عوام کا دشمن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے دوسری ملاقات کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

 انہوں نے میڈیا پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا، روسی صدر سے پہلی ملاقات کی ’عظیم کامیابی‘ کو تسلیم کرنے میں ناکام رہا۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’روسی صدر سے ملاقات بڑی کامیابی تھی لیکن عوام کا حقیقی دشمن جعلی نیوز میڈیا اس کے برعکس تصویر دکھا رہا ہے۔‘

 ان کا کہنا تھا کہ ’جعلی نیوز میڈیا چاہتا ہے کہ روس سے بڑا تصادم ہو، چاہے وہ تصادم ہمیں جنگ کی طرف ہی کیوں نہ لے جائے، میڈیا ایسا کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور اسے یہ بات برداشت نہیں ہورہی ہے کہ میں ولادی میر پیوٹن سے ممکنہ طور پر اچھے تعلقات قائم کرلوں گا۔‘

 امریکی صدر نے کہا کہ ’میں روسی صدر سے دوسری ملاقات کی طرف دیکھ رہا ہوں تاکہ پہلی ملاقات میں زیر بحث آنے والی کئی باتوں میں سے کچھ پر عملدرآمد شروع کیا جاسکے۔‘

 انہوں نے کہا کہ ’ان باتوں میں دہشت گردی کو روکنا، اسرائیل کے لیے سیکیورٹی، جوہری عدم پھیلاؤ، سائبر حملے، تجارت، یوکرائن، مشرق وسطیٰ میں امن، شمالی کوریا اور دیگر امور شامل ہیں۔‘

 ان کا کہنا تھا کہ ’ان معاملات کے کئی جوابات ہیں جن میں سے کچھ مشکل اور کچھ آسان ہیں، لیکن ان تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔‘

 کہ روسی صدر سے ہیلسنکی میں ملاقات کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں مختلف حوالوں سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 امریکی عوام کی بڑی تعداد اس ملاقات کو ولادی میر پیوٹن کی برتری تسلیم کرنے سے تشبیہ دے رہی ہے۔

 پیوٹن کی ٹرمپ سے ملاقات کے ناقدین پر سخت تنقید

دوسری جانب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی ملاقات کے مخالف امریکی ناقدین پر سخت تنقید کی ہے۔

 ماسکو میں روسی سفیروں سے ملاقات کے دوران پیوٹن کا کہنا تھا ’امریکا میں بعض مخصوص طاقتیں اپنے پارٹی کے حقیر مفادات کی خاطر امریکا اور روس کے تعلقات کو قربان کرنا چاہتی ہیں‘۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری ملاقات کے خلاف باتیں کرنے والے اپنے لاکھوں لوگوں کو صرف کہانیاں سنا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply