• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف فیملی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف فیملی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کو 4 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نے شریک ہونے والے ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا دی گئی۔

نیب ریفرنس میں وزیر اعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست کمر کی تکلیف کے باعث منظور کرلی ہے۔احتساب عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply