امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل تین راتوں سے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے والے انہیں غدار قرار دے رہے ہیں جبکہ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے روسی صدر کو انتخابات میں براہ راست ملوث ہونے کا ذمہ دار قرار دے دیامظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غدار ، ٹرمپ قانون سے بالا نہیں اور پاپا پیوٹن کی پتلی جیسے نعرے درج تھے۔ صدر ٹرمپ نے فِن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن سے ملاقات کے بعد بیان میں کہا تھا کہ انہیں روس کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ایک بار پھر یو ٹرن لیتے ہوئے روسی صدر کو دو ہزار سولہ کے انتخابات میں مداخلت کا مرتکب قرار دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں