اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم شہدا کشمیر کشمیریوں کی اپنی حق خودارادیت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ کشمیریوں نے نسلوں سے بھارتی جبر کے سامنے زندہ رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں