• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • احتساب عدالت نے شہباز شریف کا راہداری ریمانڈر منظور کرلیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کا راہداری ریمانڈر منظور کرلیا

لاہور:لاہور کی احتساب عدالت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کرلیا۔پیر کو کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ کیلئے تحریری درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اسلام آباد لیجانا ہے، عدالت ضروری قانونی کارروائی کی اجازت دے۔احتساب عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے ایک دن روزہ راہداری ریمانڈ کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے ،شہباز شریف کو آج کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد لے جایا جائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply