جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے مزید تیزی کے ساتھ پاور شو کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو اپنی جانب مائل کیا جاسکے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف لاہور کے بعد جنوبی پنجاب کے اہم اضلاع ملتان اور بہاولپور میں آج بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی،عمران خان شام پانچ بجے بہاولپور اور رات آٹھ بجے ملتان میں جلسوں سے خطاب کریں گے مقامی انتظامیہ کی جانب سے جلسوں کی تیاریاں کی جارہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سینٹرل پنجاب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ شہر کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی کے جلسوں میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔
مسلم لیگ (ق) آج اپنے ہوم گراؤنڈ گجرات میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے چوہدری پرویز الٰہی خطاب کرینگے۔
Related
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں