• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دن میں کتنی بار دانت صاف کرنا آپ کو دل کے دورے سے بچا سکتا ہے؟

دن میں کتنی بار دانت صاف کرنا آپ کو دل کے دورے سے بچا سکتا ہے؟

ایک نئی تحقیق  کے مطابق رات سونے سے قبل دانت صاف کرنے سے آپ کو دل کا دورہ پڑے کے امکانات میں کمی آ سکتی ہے۔

نیوز میڈیکل کے مطابق، محققین نے یہ جاننے کے لیے تحقیق کی ہے کہ آیا منہ کی بہتر صفائی کو دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی سے جوڑا جا سکتا ہے۔

دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی ایک ایسا مرض ہے جو دل کی دھڑکن میں تیزی اور حرکت قلب بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔

محققین کی ٹیم نے 1675 افراد پر تحقیق کی ،جن افراد پر تحقیق کی گئی ان میں سے تین فیصد کو دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی کی بیماری لاحق ہو گئی جب کہ تقریباً پانچ فیصد کو دل کا دورہ پڑا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ رات سونے سے قبل دانتوں کی صفائی سے دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی کے خطرے میں 10 اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں 12 فیصد کمی ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply