• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سب سُن لیں، حکومت مسلم لیگ ن بنائے گی: شہباز شریف کا دعویٰ

سب سُن لیں، حکومت مسلم لیگ ن بنائے گی: شہباز شریف کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے والا ہمارا لیڈر اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ سب سُن لیں، حکومت مسلم لیگ ن بنائے گی، فتح کے بعد نواز شریف کو آزاد کرائیں گے،

سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پنڈی گھیپ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ 2013ء میں بجلی جاتی تو تھی لیکن آتی نہیں تھی، ہم نے اپنے دورِ اقتدار کے پانچ سالوں میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، سڑکوں کو جال بچھایا اور عوام کو سی پیک کا تحفہ دیا، لیکن اس کے باوجود میرا اور آپ کا لیڈر اپنی بیٹی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

انہوں نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف کیا ثبوت چاہیے؟ وہ سب سے بڑا جھوٹا ہے، جس طرح اس کا دماغ خالی، اس طرح جلسہ خالی ہوتا ہے۔ اپنے صوبے خیبر پختونخوا کو تباہ وبرباد کرنے کے بعد اب وہ پنجاب میں آ کر نعرے لگا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ نواز شریف نے کسانوں کو سستی کھاد اوربجلی دی، ہماری حکومت میں ڈالر 100 روپے کا تھا جس کی قیمت آج بڑھ کر 130 روپے ہو گئی ہے، عوام بتائیں کہ کیا نواز شریف نے جرم کیا یا پاکستان کی خدمت کی؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply