• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں نئی ٹیکنالوجی نے گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ نکالا

بھارت میں نئی ٹیکنالوجی نے گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ نکالا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے 3000کے قریب گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ نکالا۔

بچوں کو ڈھونڈ نکالنے کا یہ کارنامہ پولیس نے نئے فیشل ریکاگنیشن سسٹم(چہرا پہچاننے والا سسٹم)کے آزمائشی طور پر عمل میں آنے کے بعد چار دنوں کے اندر انجام دیا۔

بھارت کی منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نےبتایا کہ پولیس نےاس ٹیکنالوجی کا استعمال 6اپریل سے، سافٹ ویئر کو آزمائشی بنیادوں پر نافذالعمل کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سے شروع کیا۔

فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی شہر بھر میں تقریباً 45ہزار بچوں پر استعمال کی گئی۔جن میں 2930کی تشخیص گمشدہ کے طور پر ہوئی۔

بچپن بچاؤ انڈولن مہم کے ترجمان نےبتایا کہ بھارت میں تقریباً دو لاکھ بچے گمشدہ ہیں جن میں سے 90ہزار بچے مختلف چائلڈ کیئر اداروں میں داخل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تصویریں ہاتھوں میں لےکر ڈھونڈنا تقریباًناممکن ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مہم کے گروپ نے کہا کہ یہ سافٹ ویئرملک کے دیگرگمشدہ  بچوں کی شناخت میں مددکرسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply