• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنسی ہراسگی کیس میں صدر مملکت کا ڈی جی پیمرا کی برطرفی کا حکم

جنسی ہراسگی کیس میں صدر مملکت کا ڈی جی پیمرا کی برطرفی کا حکم

صدرِ مملکت عارف علوی نے جنسی ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

صدرِ مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ بڑھا کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ ثابت ہو چکا خاتون ملازم کو زبانی، فحش، جنسی، توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا۔ جب ایسے کیس بلاشک و شبہ ثابت ہو جاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔ ہراسیت کے خوف کے باعث خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply