برطانوی ریلوے میں تاریخ کی بڑی ریل ہڑتال

برطانوی ریلوے کی تاریخ میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سےبڑی ریل ہڑتال جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پر مذاکرات میں ناکامی کےبعد کی جارہی ہے۔

یہ ہڑتال ایسے وقت ہو رہی ہےجب برمنگھم میں کنزرویٹوکانفرنس جاری ہے ، مطالبات کے حق میں ریلوےسروس کے40ہزار ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ،لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبراکے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پر بھی ٹرینیں نہیں چلیں رہیں جب کہ بہت سےعلاقوں میں ٹرین کی براہ راست سروس نہیں ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ گرینڈ سینٹرل ٹرین سروس بھی ہڑتال پر ہے جس کے باعث یارکشائراورلندن آنے اور جانے والوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply