• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست میری لینڈ کے علاقے ایناپولس میں اخبار ’کیپیٹل گزٹ‘کے نیوز روم میں پیش آیا۔

فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جس کی شناخت 38 سالہ جیروڈ راموس کے نام سے ہوئی۔

ملزم نے نیوز روم میں ہینڈگن سے اندھادھند فائرنگ کی، جس کے قبضے سے اسموک ہینڈ گرینیڈز بھی برآمد ہوئے۔

واقعے کے وقت عمارت میں 170 کے قریب افراد موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کا اخبار ‘کیپٹل گزٹ’ سے دیرینہ تنازع تھا اور اخبار نے ملزم کے خلاف جولائی 2011 میں ایک مضمون شائع کیا تھا۔

دوسری جانب اخبار ‘کیپٹل گزٹ’ کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید صدمے میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی واقعے پر بریفنگ دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply