• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موبائل فون کمپنیوں کا100 پر100کا بیلنس بھیجنے کا فیصلہ برقرار

موبائل فون کمپنیوں کا100 پر100کا بیلنس بھیجنے کا فیصلہ برقرار

اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اجلاس میں موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کی 15 روز کی مدت  جمعرات کی رات بارہ بجے ختم ہورہی تھی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹیلی کام کمپنیوں کا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کے لیے کمپنیوں کو کوئی ہدایت نہیں کی تھی، کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ ادارہ اب بھی ٹیکس کاٹنے یا نہ کاٹنے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کرے گا، ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خود فیصلہ کرنا ہے، ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ٹیلی کام کمپنیاں ہی سپریم کورٹ میں جواب دہ ہوں گی۔ خیال رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے 13 جون کو عبوری طور پر 15 روز کے لیے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا اور موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کے15 روز کی مدت  جمعرات کی  رات 12 بجے ختم ہورہی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply