• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شریف برادران کو کمزور نہ سمجھیں،ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا،عمران خان

شریف برادران کو کمزور نہ سمجھیں،ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا،عمران خان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کو کمزور نہ سمجھیں ،ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

لاہور میں حلقہ این اے 131 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاننے کہا کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا، لاہور پنجاب کا اور پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے 21 سال سے پنجاب میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، لاہور میں علیم خان پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلائیں گے، ولید اقبال این اے 131 سے انتخابی مہم چلائیں گے، کارکنان نے دن رات کام کرنا ہے، کارکنان کی جدوجہد الیکشن مہم کو کامیاب بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں بڑے سیاست دان شامل ہورہے ہیں، این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہوگا، آخری گیند ہونے تک میچ ختم نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ شریف برادران کو کمزور نہیں سمجھنا،کھیل مکمل ہونے تک ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے۔

مفاد پرست پی ٹی آئی کارکنوں کے جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے، تمام حلقوں میں نکلوں گا مل کر مخالفین کو انتخابات میں شکست دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کسی رشتہ داراوردوستوں کوٹکٹ نہیں دیا لیکن پھر بھی پرانے کارکنوں کے احتجاج پرتکلیف ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply