55 گھنٹوں تک پنچنگ بیگ پر مکے مارنے کا عالمی ریکارڈ

بھارتی شہری نے55گھنٹےاور15منٹ تک پنچنگ بیگ پرمکےمارکر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق 42 سالہ مارشل آرٹسٹ سدھو کو یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق ہر دو سیکنڈ میں کم از کم ایک مکا مارنا تھا جبکہ ان کو ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 25 برسوں سے مارشل آرٹس کی مشقیں کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے یہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 گھنٹوں تک مکے مارنے کے بعد انہیں تکلیف محسوس ہونا شروع ہوئی۔ اس وقت انہوں نے خود کو یاد دلایا کہ یہ ان کی برداشت کا امتحان ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اگر وہ جذباتی طور پر مضبوط رہے تو وہ درد کو برداشت کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply