• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا ماروی سرمد کی سنگین غلطی پر زبردست جواب

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ماروی سرمد کی سنگین غلطی پر زبردست جواب

خاتون صحافی ماروی سرمد کی جانب سے جب ایک ٹویٹ میں پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے نہ صرف ان کی غلطی کی نشاندہی کی بلکہ تجویز بھی دے ڈالی۔رپورٹ کے مطابق ماروی سرمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں طالبان کی جانب سے قائم کی جانے والی چیک پوسٹ کا تذکرہ تھا۔اس پوسٹ میں واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ یہ افغان طالبان ہیں جنہوں نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک نئی چیک پوسٹ قائم کی ہے۔لیکن ماروی سرمد نے یہ ٹویٹ ‘ری ٹویٹ’ کی اور اس پر دفاعی اداروں پر تنقیدی تبصرہ بھی کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ماروی سرمد نے لکھا ‘طالبان؟ میرا خیال تھا کہ ضربِ عضب اور رد الفساد نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، کیونکہ گزشتہ 3 برس سے ہمیں یہی بتایا جا رہا ہے۔ پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کرلیں، کیا وہ ہماری سکیورٹی فورسز کو اتنا ہی ہلکا لیتے ہیں؟ اور وہ بھی ٹوٹی ہوئی کمر کے ساتھ۔’خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے متعدد بار یہ کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے نتیجے میں ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ماروی سرمد کی جانب سے اسی ‘ کمر توڑنے’ کی اصطلاح کو تنقید کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ماروی سرمد نے یہ ٹویٹ کی تو ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے اس کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور ان کی غلطی کی نشاندہی کی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ‘ماروی سرمد، اصل میں پاکستان کی ذمہ داری طورخم پر ختم ہوجاتی ہے اور یہ چیک پوسٹ مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ہے۔ جیوگرافی کا تھوڑا سا علم آپ کیلئے مددگارہوگا اور ہوسکتا ہے کہ علم کی بنا پر آپ کم کردیں۔۔۔’

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply