• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب ؛ٹرانس جینڈرز اور ہم جنس پرستوں کوملک میں داخلے کی اجازت

سعودی عرب ؛ٹرانس جینڈرز اور ہم جنس پرستوں کوملک میں داخلے کی اجازت

سعودی عرب کی حکومت نے اپنے سیاحتی قوانین و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے افراد (ایل جی بی ٹی) یعنی ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سیاحت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر چند اپڈیٹس کی گئیں ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ملک میں ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے قبل سیاحت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر اس طرح کی کوئی اپڈیٹ نہیں تھی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق مارچ 2023 تک م جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کے داخلے کی اپڈیٹس ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسی سیکشن میں ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب میں غیر شادی شدہ جوڑوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت ہے اور یہ کہ وہ کسی بھی ہوٹل میں ایک ساتھ بھی رہ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply