روسی صدر پیوٹن پر حملے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ؟

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی محل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر حملے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہےجبکہ وائٹ ہاوس نے یہ الزام مسترد کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کریملن پر ڈرون حملے کے پیچھے امریکا کے ہونے کا روسی دعویٰ بالکل غلط ہے۔جان کربی نے کہا امریکا یوکرینی حدود سے باہر حملہ کرنے کے لیے یوکرین کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب روس نے آج بھی خیرسون پرمیزائل برسادیئے۔ جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply