اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل پہلی ترجیح ہے،سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں۔منگل کو پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے آج نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حریت خاص موڑ پر کھڑی ہے، بھارتی جارحیت کے باعث تحریک آزادی میں تیزی آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے پر امن حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ اقوام متحدہ کامیاب رہا،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا آئندہ سال دورہ پاکستان متوقع ہے۔ملیحہ لودھی کا کشمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل پہلی ترجیح ہے ، بھارت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں