ایک سیلفی نے شادی کی تقریب کو میدان جنگ بنا دیا

کانپور:  بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں شادی کی تقریب میں سیلفی لینے پر لڑکی اور لڑکے والے آپس میں متصادم ہوگئے۔

دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی کے دوران دولہا دلہن بھی زخمی ہوئے۔

جھگڑے میں لوگ بھول گئے کہ  باراتی کون ہیں ؟ اور میزبان کون ؟۔ سب نے خوب ہاتھ صاف کئے جبکہ اس لڑائی میں دولہا کے والد بھی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکھلیش کمار کی بیٹی پونم کی شادی رمیش کے بیٹے نیرج سے طے ہوئی۔

نیرج بارات لے کر گیسٹ ہائوس پہنچے ۔ ہال میں موجود دلہن کے ساتھ ایک نوجوان نے سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر لڑکے کی بہن کو اس کی حرکت بری لگی اور اس نے لڑکے کو پکڑ کر کنارے کردیا۔

جس سے ناراض ہوکر لڑکے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی سے مار پیٹ شروع کردی ۔ بعد ازاں پورا شادی ہال میدان جنگ بن گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا۔ لڑائی میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply