امریکہ؛68سالہ تھامس رابرٹس بیوی کے ہاتھوں قتل

امریکی ریاست ٹینسی کے قصبے نایش وِل کے 68 سالہ لائٹننگ ڈائریکٹر تھامس رابرٹس کو72 سالہ بیوی نے گولی مارکر قتل کردیا۔

تھامس رابرٹس 2 دہائیوں تک لیجنڈ گلوکاررینڈی ٹریوس کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر کی 72 سالہ بیوی کرسٹین رابرٹس نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلنے پر ہاورڈ ایونیو پر واقع گھر میں گولی ماری۔

پولیس کاکہنا تھا کہ لائٹنگ ڈائریکٹر رابرٹس اپنے پورچ پر پڑے ہوئے پائے گئے تھے جن کے سینے پر گولی لگی تھی۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لائٹنگ ڈائریکٹر رابرٹس کی موت پر گلوکار رینڈی ٹریوس سمیت فلم اور میوزک انڈسٹری کے بے شمار بڑے ناموں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔تھامس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بطور لائٹنگ ڈائریکٹر اور مختلف موسیقاروں کے لیے اسٹیج ہینڈ کے کام کی تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply