پاکستان میں کورونا سے مزید 3 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 532 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد تک جا پہنچی۔

فیصل آباد میں کورونا کے 6.86 فیصد جبکہ صوابی میں 6.38 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے اور ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 5.23 فیصد، اسلام آباد میں 4.16 فیصد، ملتان میں 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد، راولپنڈی میں 3.45 فیصد اور پشاور میں 3.01 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply