واٹس ایپ کا ڈیلیٹ شدہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوتا

SHOPPING
SHOPPING

یہ انکشاف ایک معروف ویب سائٹ نے کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ڈیلیٹ کا فیچر متعارف کرانے کے باوجود یہ کارآمد ثابت نہیں ہورہا۔

ایک اسکرین شارٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ایک صارف نے مقررہ وقت کے اندر پیغام ڈیلیٹ کردیا تاہم جب دوسرے فرد نے اس کا ریپلائی دیا تو وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجود تھا۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینڈروئیڈ اور ونڈوز اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والے واٹس ایپ کے گروپ اور پرائیویٹ چیٹ باکس میں ڈیلیٹ ہونے والا میسج حقیقت میں ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میں وہ ٹیکسٹ موجود رہتا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے فیچر کے اس نقص پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد صارفین محتاط انداز میں چیٹنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فیچر متعارف کرایا تھا جس میں 7 منٹ کے اندر اندر پیغام بھیجنے والا اپنا میسج ڈیلیٹ کرسکتا تھا اور ڈیلیٹ ہونے کی صورت میں بھیجنے والے اور موصول کرنے والے کے پاس سے وہ پیغام ختم ہوجاتا تھا۔

SHOPPING

یہ فیچر گروپ اور پرائیویٹ دونوں چیٹ کے لیے کارگر تھا تاہم اسے صرف بھیجنے اور موصول کرنے والے صارفین واٹس ایپ کا نیا ورژن انسٹال کرنے یا پرانا ورژن اپ ڈیٹ کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *