• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور: تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3757 کنال اراضی واگزار

لاہور: تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3757 کنال اراضی واگزار

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں واگزار کرائی گئی اراضی سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مجموعی طور پر 3 ہزار 757 کنال واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت 16 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن میں لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کی 182 کنال، محکمہ جنگلات کی 354 کنال اور رنگ روڈ اتھارٹی کی 663 کنال اراضی سے قبضہ چھڑایا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ریونیو کی 2556 کنال اراضی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 2 کنال جگہ کو واگزار کرایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply