ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 132 روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی، 7 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر نئے ریٹ کے مطابق 132 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈالر کی انٹر بینک مارکیٹ میں مالیت 132 روپے 23 پیسے رہی۔ واضح رہے  وزیراعظم کے دورہ چین سے معاشی تجزیہ کاروں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں جہاں سے سپورٹ ملنے پر روپے کی قدر میں اضافہ متوقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply