• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچ گئے،زلمے خلیل زاد پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آبادائیرپورٹ سے امریکی سفارتخانےپہنچے جہاں انہوں نے حکام سے مشاورت کی۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان پاکستانی حکام سے ملاقت کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان میں قیام امن اورافغان طالبان کو مذاکرات کی میزپر لانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے بعد افغانستان، ترکمانستان،ازبکستان اور روس سمیت آٹھ ممالک کا دورہ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply