ارشد شریف کی موت سے قبل تشدد کے شواہد نہیں ملے

امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ارشد شریف کی موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

وائس آف امریکا کے مطابق صحافی ارشد شریف کی ایسی چالیس تصاویر حاصل کی ہیں جو نیروبی میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئیں۔

ہائی ریزولوشن پکچرز کے سائنسی تجزیے کے بعد امریکی ماہرین نے بتایا کہ مقتول صحافی پر موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملتے۔

وائس آف امریکا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی جو تصاویر موصول ہوئیں وہ کہیں شائع نہیں ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر جسم کے بیرونی حتی کہ اندرونی اعضا کا اس واضح انداز میں احاطہ کرتی ہیں کہ ماہرین کو تجزیے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply