ڈالر مزید مہنگا،230 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالرایک روپے 63 پیسے مزید مہنگا ہو کر 230 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔انٹربینک ڈالر ایک روپے 63 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 230 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔ ڈالر 228 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 230روپے کی بلند سطح پر پہنچا۔

پاکستان میں گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔

پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply