انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والا نوکری سے فارغ ہوگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے ریٹرننگ افسر حلیم احمد نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا کہ عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ آر او کے مطابق کوئی بھی ملازم غیر حاضر ہوا تو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق نوکری سے نکال دیا جائے گا، اس لیے تمام اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کیا جائے کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہورہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن سمیت تمام سرکاری ملازمین کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply