جاوید اختر کی نئی ہرزہ سرائی

بالی وڈ کے معروف مصنف شاعر جاوید اختر جو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ،انہوں نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ اگر مسلمان شوہروں کو ایک ساتھ 4 شادیاں کرنے کا حق ہے تو خواتین کو بھی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کا حق ہونا چاہیے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کامن سول کوڈ کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ تمام کمیونٹیز کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے بلکہ اس کا مطلب عورتوں اور مردوں کے درمیان برابری بھی ہے۔ دونوں کے لیے ایک ہی معیار ہونا چاہیے۔ جس کے دل میں عورت اور مرد کی مساوات کا خیال ہے اسے کامن سول کوڈ میں رہنا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کو جائیداد میں برابر کا حق دیں گے،جاوید اختر نے کہا آج ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ملک کو حکومت اور حکومت کو ملک سمجھا جا نے لگا ہے۔ حکومتیں آتی جاتی ہیں، لیکن ملک ہمیشہ قائم رہے گااگر کوئی حکومت کی مخالفت کرتا ہے تو اسے غدار قرار دیا جاتا ہے۔ جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔’ انھوں نے کہا ‘ملک کا مزاج طویل عرصے سے جمہوری ہے۔ ملک کے عوام کا مزاج ہزاروں سالوں سے لبرل رہا ہے۔ وہ کبھی بھی بنیاد پرست نہیں رہا۔ آج جس طرح سے تعصب کو فروغ دیا جا رہا ہے، وہ ہندوستان کا مزاج نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply