• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ 8 تا 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سے صوبے میں سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا اور انہیں فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply