• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں بارش؛ کینال روڈ پر مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں

لاہور میں بارش؛ کینال روڈ پر مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں

لاہور میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا، کینال روڈ پر نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔

والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گیا، جبکہ کینال روڈ پر نہر کا پانی سڑکوں پر آگیا، نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔لاہور میں کلمہ چوک انڈر پاس میں ننھی مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

علی الصبح سے جاری موسلا دھار بارش نے لاہور میں جل تھل ایک کر دیاجبکہ متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لکشمی چوک میں اب تک 259 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہر لاہور میں تیز بارش کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا، وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ لاہور کی سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply