• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اٹلی، ساڑھے سات ہزار سے زائد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے

اٹلی، ساڑھے سات ہزار سے زائد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے

اٹلی کے حکام نے بتایا کہ مزید چھے سو تراسی مریضوں کی موت ہو جانے کے بعد ملک میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد سات ہزار پانچ سو تین تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت اٹلی نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پانچ ہزار دو سو دس افراد کے کورونا میں مبتلاء ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ اب تک ملک میں چوہتر ہزار تین سو چھیاسی افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں۔ رو‏یٹرز نے منگل کو ایک اطالوی نرس کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ بیماروں کی حالت نہایت نازک ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ کورونا کے مریض اٹلی میں ہیں تاہم اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ چین میں اب تک تین ہزار دو سو اکیاسی افراد کورونا میں مارے جا چکے ہیں۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے دس مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہونے کے بعد ساٹھ ملین آبادی والے اس پورے ملک کو قرنطینہ کر دیا تھا۔ کورونا وائرس دسمبر دوہزار انیس میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا ہے اور اس وقت دنیا کے ایک سو پچانوے سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply