• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کیساتھ پکڑا جانیوالا ڈرون بھارتی ساخت کا نکلا

کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کیساتھ پکڑا جانیوالا ڈرون بھارتی ساخت کا نکلا

کاہنہ کے علاقے چوکی ہلوکی رسول پورہ میں گرنے والا ڈرون مبینہ طور پر بھارتی ساخت کا نکلا۔

رپورٹ ک مطابق کاہنہ کے علاقے چوکی ہلوکی رسول پورہ میں گرنے والا ڈرون مبینہ طور پر بھارتی ساخت کا ہےجس سے 6 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایچ او کاہنہ عبدالواہد اور چوکی انچارج سہیل احمد کا کہنا ھے کہ حساس ادارے تفتیش کر رہے ہیں جیسے ہی استغاثہ موصول ھو گا مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ لاہور میں 6 کلو منشیات لیکر جانے والا ڈرون ہلوکی کے قریب آگرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں ہلوکی کاہنہ میں پیش آیا ہے،ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے۔ڈرون روزدار نامی زمیندار کی زمینوں میں گرا۔رون کے ساتھ بندھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply