ورلڈ ریکارڈ قائم کرنیوالی ٹک ٹاک ویڈیو

ٹک ٹاک کی دنیا میں سب سے زیادہ ویڈیو دیکھنے کا ریکارڈ زیک کنگ نے اپنے نام کر لیا۔

عالمی شہرت یافتہ زیک کنگ کی ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے پہلی بار  2019 دسمبر میں اڑنے والی جھاڑو کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو اب تک سوا دو ارب افراد اسے دیکھ چکے ہیں، جسے   گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی قرار دیا ہے۔

اپنی ویڈیوز میں ٹک ٹاکر ہوائی جہاز غائب کرتے، کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور اشیا کی اشکال بدلتےدکھائی دیتے ہیں۔ پہلی ویڈیو کے بعد جہاں ان کی ویڈیو کو کروڑوں لوگوں نے دیکھا وہیں ان کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں اضافہ ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

زندگی میں مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے زیک اب ارب پتی ہوچکے ہیں اور کیلیفورنیا کے ایک مہنگے ترین علاقے اگورا ہلز میں رہائش پذیر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply