وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ 70برسوں میں جن جن کے راستے روکے گئے، اللہ نے ان کیلئے دوسرے راستے کھولے، ہم عوام میں جاتے رہیں گے، حالات بدل جائیں گے،جسے باربارآزمایاجارہا ہے اور بار بار فیل ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات دورنہیں،عدلیہ ،فوج، میڈیاسب کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں ووٹ کوعزت دیں، ووٹرکی رائے کاپورا وزن تُلنا چاہیے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت نے عمران خان اورزرداری کوملنے پر مجبور کیا،عمران نے اپنے آپ کونقصان پہنچایا، زرداری کو کیا کامیابی ملی؟۔
ایک سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوجیل ہوئی توان کے بغیر2018ء کے انتخابات میں جائیں گے،بیانیہ نوازشریف کاہی رہے گا جو ووٹ کوعزت دو ہے، نوازشریف اور شہباز شریف کے مزاج اورسوچ میں فرق ہوسکتاہے مگر مقصد ایک ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں