• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برہان وانی کی 7ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

برہان وانی کی 7ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو برہان مظفر وانی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے۔ نوجوان حریت پسند کی شہادت کے بعد بھی بھارت تمام تر مظالم، بدترین تشدد اور قتل و غارت کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت دبانے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برہان مظفر وانی وہ جواں سال مجاہد جس نے چند برسوں کے اندر تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی۔ برہان وانی کی شہادت کو 7 سال بیت گئے مگر بھارتی غاصب افواج تمام تر جبرو ستم ، قتل و غارت، تشدد اور جبرکے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود اُس کی جلائی ہوئی چنگاری کو نہ بجھا سکی۔ مقبوضہ وادی میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

حریت رہنماکہتے ہیں ابھی تو یہ تحریک مزید زور پکڑے گی۔ حمید لون نے کہا کہ برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کا ایک ایسا سمبل تھا کہ جنہوں نے نوجوانوں کے دلوں کے اندرگھرکیا اس جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت نے جو ہتھکنڈے اور حربے آزمائے،ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے، اس کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں برہان مظفر وانی کے مشن کو کسی بھی صورت ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔

حریت رہنما محمد شفیع ڈار نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے فاشسٹ بھارت کے چہرے سے نام نہاد جمہوریت کا نقاب نوچ دیا ہے،برہان مظفر وانی کی شہادت جو ہے اس نے ہندوستان کی جمہوریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا دنیا مین ظلم زیادہ دیر تک نہیں رہتا ہندوستان ایک فسطائی ملک بن گیا ہے اور دنیا کو باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ نہیں میں ایک جمہوری راہ پر ہوں یہ سب دھوکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارت نے برہان وانی سمیت ہزاروں آزادی پسندوں کو شہید تو کر دیا مگر کشمیریوں کے جذبہ آزادی پر نہ تو کوئی فرق پڑا نہ ہی تحریک کسی طرح کمزور پڑی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply