• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آرمی چیف کا کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

آرمی چیف کا کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکلثوم نواز کیلئے دعاؤں کے پیغام کے ساتھ پھول بھی بھجوائے اور کہا کہ ‘الله تعالی انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کیلئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گذشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشوش ناک ہے،انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد سے اب تک انہوں نے بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نواز شریف نے مزید کہا کہ دعاؤں میں بیگم کلثوم کو یاد رکھنے پر وہ قوم کے شکرگزار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply