کشیدہ حالات ، لاہور تا کاشغر سی پیک بس سروس موخر

SHOPPING
SHOPPING

پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس کا باقاعدہ آغاز 3 نومبر سے ہونا تھا تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اسے موخر کر دیا گیا ۔ لاہور سے چین کے شہر کاشغر تک نارتھ سائوتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹڈ (این ایس ٹی ایس) کی بسیں چلیں گی، جس میں مسافروں کو آرام دہ اور لگږری سفر کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ نجی کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ بس سروس کا باقاعدہ آغاز 3 نومبر کو کیا جانا تھا جس کے لئے بکنگ بھی ہوچکی تھی تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اب پہلی بس لاہور سے کاشغر کے لئے 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔ لاہور سے ہفتے میں چار روز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو بس کاشغر کے لئے روانہ ہوگی، جبکہ کاشغر سے لاہور کے لئے بس منگل، بدھ، جمعرات اور جمعے کے روز روانہ ہوگی۔ لاہور سے کاشغر تک یکطرفہ کرایہ 13 ہزار روپے جبکہ لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور دو طرفہ کرایہ 23 ہزار روپے مقرر کیا گیا ۔ لاہور سے کاشغر کا سفر تقریباً 36 گھنٹے میں طے ہوگا اور دو روز کے اس سفر کے دوران بس 9 مقامات پر قیام کرے گی۔ لاہور سے رات 12 بجے روانہ ہونے والی بس کا پہلا سٹاپ صبح 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا جہاں سے مسافروں کو اٹھایا جائے گا جس کے بعد دوسرا اسٹاپ صبح 7 بجے مانسہرہ میں ہوگا جہاں ناشتہ کیا جائے گا۔ مسافر بس کا تیسرا سٹاپ بیشام میں ہوگا جہاں دوپہر ایک بجے مسافر کھانا کھائیں گے، شام 4 بجے چلاس میں چائے کے لئے سٹاپ ہوگا جس کے بعد رات 8 بجے گلگت میں پانچواں اسٹاپ کیا جائے گیا جہاں مسافر کھانا کھائیں گے۔ سفر کے دوسرے روز صبح دو بجے پاکستانی حدود میں سوست کے مقام پر اسٹاپ کیا جائے گا جہاں مسافروں کو کسٹم اور امیگریشن کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ بس کا ساتواں سٹاپ پاکستان اور چین کی سرحد خنجراب پاس پر دوپہر 12 بجے ہوگا ، جہاں مسافروں کی چیکنگ کی جائے گی جس کے بعد ساڑھے 12 بجے چین کی حدود میں گاڑی رکے گی اور مسافروں کی دوبارہ چیکنگ ہوگی اور بس دوپہر تین بجے آخری سٹاپ کاشغر پہنچے گی۔ اسی طرح کاشغر سے لاہور آنے والی بس چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز رات 7 بجے لاہور پہنچے گی۔ لاہور سے کاشغر یا کاشغر سے لاہور آنے والے مسافروں کو اپنی سفری دستاویزات خود پوری کرنا ہوں گی جس میں ویزا بھی شامل ہے، جبکہ مسافروں کو اپنا اصلی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ٹکٹ ساتھ رکھنا لازم ہوگا۔ مسافروں کو سفر کے لئے زیادہ سے زیادہ 20 کلو وزن تک کا سامان ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی، اس سے زائد وزن ہونے کی صورت میں اضافی چارج کیا جائے گا۔ لاہور سے کاشغر جانے والے مسافروں کو سفر سے ایک ہفتے قبل سیٹ ریزرو کروانا ہوگی اور سفر کے دوران مسافروں کو انشورنس جیسی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *