دنیا جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے،روس

روس کی جانب سے وارننگ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا سنگین جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے، یہ قابل غور ہے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ اب خطرات قابل غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان خطرات کو مصنوعی طور پر بڑھانا نہیں چاہوں گا۔ خطرہ سنگین اور حقیقی ہے۔ ہمیں اسے کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

روس کی جانب سے یہ بھی تنبیہہ کی گئی ہے کہ روایتی مغربی ہتھیار یوکرین میں جائز اہداف ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے یوکرین کو جنگ کے لیے ہتھیار فراہم کیے جارہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کیف کے دورے کے دوران یوکرین کی مزید مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ نیٹو ایک پراکسی کے ذریعے روس کے ساتھ جنگ ​​میں مصروف ہے اور اس پراکسی کو مسلح کر رہا ہے۔ جنگ کا مطلب جنگ ہے۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ روس یوکرین کی حمایت کرنے سے دنیا کو ڈرانے کی اپنی آخری امید کھو چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ماسکو کو شکست کا احساس ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ روس یوکرین میں تین مہینے میں ایک بھی شہر کو فتح نہیں کر سکا ہے اور اسے مسلسل مزاحمت کا سامنا ہے ۔ ماریوپول اور کیف پر قبضے میں ناکامی کے بعد اب روس نے ڈونباس کے علاقے میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply