ڈیم فنڈ میچ، فواد چودھری ایک رن پر آؤٹ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری صرف ایک رن پر آئوٹ ہوگئے۔ اسلام آباد میں ڈیمز کے عطیات جمع کرنے کیلئے ارکان قومی اسمبلی اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ بیٹنگ کے لئے جانے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ خوبصورت گرائونڈ اور اچھا دن ہے، یہ میچ پانی کیلئے ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ماحول کو ترجیح دیتی ہے۔ فواد چودھری نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز مدمقابل ٹیم کو ہرا دیں گے، میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ یہیں نکلنا ہے، اگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو ان کو بھی میچ کے لئے بلاتے۔ لیکن اپنے دعوئوں کے برعکس وزیر اطلاعات فواد چودھری صرف ایک رن بناکر آئوٹ ہوگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply