اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈرز بل کی مختلف شقوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں، یہ نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ علما، ماہرین قانون، ماہرین طب اور کونسل پر مشتمل جائزہ کمیٹی بنائی جائے جو خواجہ سراؤں سے متعلق موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

مزید یہ کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون2022 کو قابل تحسین قرار دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں