سیما حیدر نئی مشکل میں گرفتارہوگئی

پاکستان سے بھارت پہنچ کر سچن نامی نوجوان سے شادی کرنے والی سیما حیدر کی کہانی میں ایک نیا موڑ آگیا اور اب وہ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتی ہیں۔

غلام حیدر (پہلا شوہر) نے بھارت میں موجود اپنے وکیل مومن ملک کے توسط سے گریٹر نوئیڈا کورٹ میں سیما کو سچن کی بیوی قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے درخواست پر اگلی سماعت 10 جون تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار غلام حیدر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جس پر سیما کے پہلے شوہر نے بھارت جانے کا اعلان کیا ہے۔  وکیل مومن ملک کے مطابق سیما، سچن اور ان کے وکیل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی لیکن نوٹس ملنے کے باوجود یہ تینوں پیش نہیں ہپوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے میں تینوں کو دو دو سال کی قید ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے پہلے شوہر تمام ثبوت اپنے ہمراہ بھارت لا رہے ہیں جن سے ثابت ہو جائے گا کہ میاں بیوی میں طلاق نہیں ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سیما حیدر نے گزشتہ سال 13 مئی کو اپنے نابالغ بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت پہنچ کر مذہب تبدیل کیا تھا اور سچن نامی نوجوان سے شادی کی تھی جس سے ان کی دوستی آن لائن گیم کے دوران ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply