• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس کا تمام نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم

چیف جسٹس کا تمام نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم

منگل کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے زائد فیسوں کی وصولی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس  کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی ۔

چیف جسٹس نجی کالجز میں زائد فیسیں وصول کرنے پربرہم ہوئے اور کہا کہ میڈیکل کالج کا اسٹرکچر بتایا جائے، نجی میڈیکل کالجز کے مالکان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں ۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ پرانی تاریخوں میں داخلے کی کوشش ہوئی توکالج مالکان ذمہ دار ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ ذاتی نمائش کیلئے سماعت نہیں کررہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوران سماعت چیف جسٹس نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میو اسپتال کا دورہ کرنے پر تنقید کی گئی جہاں بچوں کا مسئلہ ہوگا وہاں خود جاؤں گا،معاملہ عوامی مفاد کا ہے، اس اہم معاملے پر ہفتے اور اتوار کو بھی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دیتے ہوئے، کالج  مالکان کو کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply