• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میرے خلاف فیصلے کے بعدملک میں ترقی کی رفتار رک گئی ،نواز شریف

میرے خلاف فیصلے کے بعدملک میں ترقی کی رفتار رک گئی ،نواز شریف

منگل کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر لگ رہاہے کہ پاکستان میں کل الیکشن ہورہے ہیں، مخالفین کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی۔

نواز شریف نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا اور آج لوڈ شیڈنگ کو دفن کردیا ہے، یہ آسان کام نہیں تھا، ہم مشکل کام ہی میں ہاتھ ڈالتے ہیں اور اسے پورا بھی کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم بولے کہ 1999 میں جب مجھے جلا وطن کیا گیا ، پاکستان میں بجلی اتنی تھی کہ ہم اسے برآمد کرسکتے تھے لیکن جب واپس آیا تو ملک میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی،شہبازشریف نے کندھے سے کندھا ملاکر میرا ساتھ دیا،ہم نے ڈیڑھ سال میں وہ منصوبے مکمل کئے جو 20،20 سال میں مکمل نہیں ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ جلاوطنی سے واپس آیا تو پاکستان میں ہر جگہ دہشتگردی پھیلی ہوئی تھی، ہم نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور 4 ماہ قبل اسے ختم کردیا،بدقسمتی سے میرے خلاف فیصلے کے بعد پاکستان میں ترقی رک گئی ہے، کئی سال تک ہم نے یہ تماشا اور عذاب برداشت کیا ہے، کیا کبھی کوئی عدالت وجود میں آئے گی جو پرویز مشرف کا محاسبہ کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply