• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندیوں سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار

فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندیوں سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان اوروفاقی وزارت خزانہ نے فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندیوں سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود بے بنیاد مواد کی تردید کرتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ہے، زرمبادلہ اکاؤنٹس اور فارن کرنسی اکاؤنٹس پروٹیکشن آرڈیننس 2001 کے تحت محفوظ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول سبسڈی کے مشکل فیصلے سے آئی ایم ایف معاہدے کی راہ ہموار ہوگی، آئی ایم ایف کی قسط جاری ہوگی، مختلف اداروں اور دوست ممالک سے مالی مدد بھی ملے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply