• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو کسی امداد کی ضرورت نہیں، امداد لینا ہماری عادت بن چکی ہے: شہباز شریف

پاکستان کو کسی امداد کی ضرورت نہیں، امداد لینا ہماری عادت بن چکی ہے: شہباز شریف

راولپنڈی کے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں سب انسپکٹرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 70 ہزار میں سے 286 اے ایس آئیز میرٹ پر عوام کے تحفظ کے لیے فیلڈ میں جارہے ہیں، امید ہے نئے آفیسرزفیلڈ میں جاکرغریب کی دادرسی کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ تھانوں میں چور کو چوہدری نہ بنائیں، دیگر ممالک میں کوئی خلاف ورزی کرے تو اس کی بے توقیری نہیں کی جاتی، پنجاب پولیس کو ایک ڈسپلن فورس بننا ہوگا، انصاف ہوگا تو سکون ملےگا،بےانصافی ہوئی توبددعائیں ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان قیام پاکستان سے آج تک مسلسل شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، افواج پاکستان کےافسران پہاڑوں اور میدانوں میں دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں، پنجاب پولیس کے 1400 اہلکار و افسر دہشت گردوں اور ڈکیتوں کا مقابلہ کرتے شہید ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں جگر گردے کے ٹرانسپلانٹ کے اسپتال پر 20 ارب خود لگائے، پاکستان کو کسی امداد کی ضرورت نہیں، ہماری عادت بن چکی ہے، منصوبے کا اعلان کریں تو امداد لینے چل پڑتے ہیں، اگر ہم بھیک نہ مانگنے کا تہیہ کرلیں تو باعزت ہوجائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply