غیراخلاقی فیک ویڈیوز کی تشہیر پرگوگل کا بڑا فیصلہ

ایڈورٹائزرز کو گوگل ایسے اشتہارات کیلئے پابند کر رہا ہے جس کے ذریعے غیراخلاقی فیک ویڈیوز کی تشہیرہورہی ہو۔
جنسی طور پر واضح مواد کے اشتہارات پر گوگل پابندی عائد کر چکا ہے تاہم اب گوگل کی جانب سے ایڈورٹائزرزکو ایسی ویڈیوز کی تشہیر کیلئے بھی پابند کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد ویڈیوز کو تیار کرنے میں مدد ملے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی نئی پالیسی کے تحت ایڈورٹائزرز کو گوگل ایسے اشتہارات کیلئے پابند کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو عریاں قسم کے مواد کی تیاری مثلاً( کسی شخص کی تصویر کو تبدیل کر کے نئی تصویر کی تیاری) میں مدد ملتی ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی نئی پالیسی کے تحت ایڈیورٹائرز پر یہ پابندی 30مئی سے نافذالعمل ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply